حدیث نمبر: 842
ابوعبداللہ آصف
´عطاء کہتے ہیں کہ` ہم سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ سرف میں ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے جنازہ پر حاضر ہوئے تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا : خیال رکھو کہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ ہیں ۔ جب تم ان کا جنازہ مبارک اٹھانا تو ہلانا جلانا نہیں اور بہت نرمی سے لے چلنا ۔ اور یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نو ازواج مطہرات تھیں جن میں سے آٹھ کے لئے باری مقرر تھی اور ایک کے لئے نہیں ۔ عطاء نے کہا کہ جن کے لئے باری مقرر نہیں تھی وہ ام المؤمنین صفیہ رضی اللہ عنہا تھیں ۔ ( یہ راوی کا وہم ہے ، صحیح یہ ہے کہ ام المؤمنین سودہ رضی اللہ عنہا نے اپنی باری ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کو ہبہ کر دی تھی ، جیسے اس سے اوپر والی روایت میں ہے ) ۔