کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: ایک عورت کا اپنی باری دوسری عورت کو ہبہ کرنا ۔
حدیث نمبر: 841
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے سودہ رضی اللہ عنہا سے بڑھ کر کسی عورت کو ایسا نہیں دیکھا کہ میں اس کے جسم میں ہونے کی آرزو کرتی ، وہ تیز مزاج کی عورت تھیں ۔ پھر جب وہ بوڑھی ہو گئیں تو اپنی باری عائشہ رضی اللہ عنہا کو دے دی اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! میں نے اپنی باری عائشہ رضی اللہ عنہا کو دی ۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس دو دن رہتے ، ایک دن ان کی اپنی باری کا اور ایک سودہ رضی اللہ عنہا کی باری کا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 841