حدیث نمبر: 835
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عکاشہ کی بہن سیدہ جدامہ بنت وہب اسدیہ رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ` میں کچھ لوگوں کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گئی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے کہ میں نے چاہا کہ غیلہ سے منع کر دوں ، پھر میں نے دیکھا کہ روم اور فارس کے لوگ غیلہ کرتے ہیں اور ان کی اولاد کو ضرر نہیں ہوتا ۔ پھر صحابہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عزل کے متعلق پوچھا ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ ” واد “ خفی ہے ۔ ( یعنی بچے کو مخفی طور پر زندہ درگور کر دینا ہے ) ۔