کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نکاح کی دعوت ولیمہ کو قبول کرنے کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 825
ابوعبداللہ آصف
´نافع سے روایت ہے کہ` سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے تھے کہ جب کوئی اپنے بھائی کو بلائے تو چاہئے کہ اس کی دعوت کو قبول کرے ( دعوت ) شادی کی ہو یا اسی کی طرح کی کوئی اور دعوت ہو ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 825
حدیث نمبر: 826
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب کسی کو دعوت دی جائے تو چاہئے کہ قبول کر لے اگر روزے سے ہو تو دعا کرے اور اگر روزے سے نہ ہو تو کھائے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 826
حدیث نمبر: 827
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بدترین کھانا اس ولیمے کا کھانا ہے کہ جس میں جو آنا چاہتا ہے ، اس کو روکا جاتا ہے اور جو نہیں آتا اس کو بلاتے پھرتے ہیں ۔ اور جو دعوت میں نہ آیا تو اس نے اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 827