کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: کھجور کی گٹھلی برابر سونے پر نکاح ۔
حدیث نمبر: 819
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ پر زردی کا اثر دیکھا تو فرمایا کہ یہ کیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ یا رسول اللہ ! میں نے ایک عورت سے کھجور کی گٹھلی بھر سونے کے مہر پر نکاح کیا ہے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں برکت دے ، ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری کا ہو ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 819