حدیث نمبر: 818
ابوعبداللہ آصف
´ابوسلمہ بن عبدالرحمن سے روایت ہے ، انھوں نے کہا کہ` میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ( ازواج مطہرات ) کا مہر کتنا رکھا تھا ؟ تو انھوں نے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کا مہر بارہ اوقیہ اور ایک نش تھا ۔ ( انھوں نے ) پوچھا کہ تمہیں نش کی مقدار معلوم ہے ؟ ابوسلمہ کہتے ہیں ، میں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ نصف اوقیہ ہے ۔ یہ کل پانچ صد درھم بنتے ہیں اور یہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی ازواج مطہرات کے لئے مہر تھا ۔