کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: بیوہ اور باکرہ سے نکاح میں اجازت لینی چاہیئے ۔
حدیث نمبر: 802
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بیوہ کا نکاح نہ ہو جب تک اس سے اجازت نہ لی جائے اور باکرہ کا بھی نکاح نہ ہو جب تک اس سے اجازت نہ لی جائے ۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! ( باکرہ سے ) اجازت کیسے لی جائے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کا اذن یہ ہے کہ چپ رہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 802
حدیث نمبر: 803
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بیوہ عورت اپنے نکاح میں اپنے ولی سے زیادہ حق رکھتی ہے اور کنواری سے اس کے نکاح میں اجازت لی جائے ۔ اور اس کی اجازت چپ رہنا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 803