کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: جو شادی کا ارادہ کرے تو عورت کو ایک نظر دیکھ لینا چاہیئے ۔
حدیث نمبر: 801
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ میں نے انصار کی ایک عورت سے نکاح کیا ہے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے اس کو دیکھ بھی لیا تھا ؟ اس لئے کہ انصار کی آنکھوں میں کچھ عیب بھی ہوتا ہے ۔ اس نے کہا کہ میں نے دیکھ لیا تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کتنے مہر پر ؟ اس نے عرض کیا کہ چار اوقیہ چاندی پر ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چار اوقیہ پر ؟ گویا تم لوگ اس پہاڑ کے پہلو سے چاندی کھود لاتے ہو ( یعنی جب تو اتنا زیادہ مہر باندھتے ہو ) اور ہمارے پاس تمہیں دینے کو کچھ نہیں ہے ، مگر اب ہم تمہیں ایک لشکر کے ساتھ بھیج دیتے ہیں کہ اس میں تمہیں ( غنیمت کا ) حصہ ملے ۔ راوی کہتے ہیں کہ پھر قبیلہ بنی عبس کی طرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر روانہ کیا تو اس کے ساتھ اسے بھی بھیج دیا ۔