کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: دیندار عورت سے نکاح کرنے کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 798
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : عورت سے چار سبب سے نکاح کیا جاتا ہے ، اس کے مال کے لئے ، اس کے حسب و نسب ، اس کے جمال و خوبصورتی کے لئے اور دین کے لئے ۔ پس تو دیندار ( سے نکاح کر کے ) کامیابی حاصل کر ، تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 798