کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: مسجد قباء کی فضیلت کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 792
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد قباء کو پیدل بھی اور سوار بھی تشریف لایا کرتے تھے اور اس میں دو رکعت نماز ادا کرتے تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 792
حدیث نمبر: 793
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` وہ ( ابن عمر ) ہر ہفتہ کے دن ( مسجد ) قباء میں آتے تھے اور کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر ہفتہ کے دن قباء جاتے ہوئے دیکھا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 793