کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے کئے ؟
حدیث نمبر: 759
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار عمرے کئے اور جو حج کے ساتھ کیا تھا ، اس کے علاوہ سب ذوالقعدہ میں کئے ۔ ایک عمرہ حدیبیہ سے یا حدیبیہ کے سال ذوالقعدہ میں ، دوسرا اس کے بعد کے سال میں ذوالقعدہ میں ، تیسرا عمرہ جو جعرانہ سے ، جہاں غزوہ حنین کا مال غنیمت تقسیم کیا تھا وہ بھی ذوالقعدہ میں کیا اور چوتھا عمرہ وہ جو حج کے ساتھ ہوا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 759
حدیث نمبر: 760
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` انہیں سیدنا معاویہ بن سفیان رضی اللہ عنہ نے خبر دی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مروہ ( پہاڑی ) پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال تیر کی بھال سے کترے ۔ ( یا یہ کہا کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مروہ پر دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تیر کی بھال سے بال کتروا رہے ہیں ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 760