حدیث نمبر: 758
ابوعبداللہ آصف
´ابواسحاق کہتے ہیں کہ` میں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کتنے غزوات میں شریک رہے ؟ انہوں نے کہا کہ سترہ غزوات میں ۔ اور انہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انیس غزوات کئے اور ہجرت کے بعد ایک حج کیا جسے حجۃ الوداع کہتے ہیں ۔ ( راوی حدیث ) ابواسحاق نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرا حج مکہ میں ( ہجرت سے پہلے ) کیا تھا ۔