حدیث نمبر: 752
ابوعبداللہ آصف
´عبدالرحمن بن حمید کہتے ہیں کہ` میں نے عمر بن عبدالعزیز سے سنا وہ اپنی مجلس میں بیٹھے ہوئے لوگوں سے کہہ رہے تھے کہ تم نے مکہ میں رہائش کے بارے میں کیا سنا ہے ؟ تو سائب بن یزید نے کہا کہ میں نے علاء رضی اللہ عنہ ( یا کہا کہ علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ ) سے سنا ہے وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مہاجر حج کے مناسک ادا کرنے کے بعد تین روز تک مکہ میں ٹھہرے ( مراد یہ تھی کہ اس سے زیادہ نہ رہے ) ۔ ( مکہ سے ہجرت کرنے والوں کے لئے ہجرت کرنے کے بعد مکہ میں اقامت کرنا یا مکہ کو وطن بنانا ممنوع کر دیا گیا تھا ۔ البتہ حج اور عمرہ کے بعد تین دن کی اجازت اس حدیث میں ہے ) ۔