حدیث نمبر: 746
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ` ہم حجۃ الوداع کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ( مدینہ سے ) نکلے ۔ ہم میں سے کچھ لوگوں نے صرف عمرے کا احرام باندھا ، کچھ نے حج اور عمرہ دونوں کا احرام باندھا اور کچھ نے صرف حج کا احرام باندھا تھا ۔ اور خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف حج کا احرام باندھا تھا ۔ ( چنانچہ ) جس نے صرف عمرہ کا احرام باندھا تھا وہ تو ( طواف کرتے ہی ) حلال ہو گیا لیکن جس نے حج کا یا حج اور عمرہ ( دونوں ) کا احرام باندھا تھا وہ یوم النحر ( قربانی کے دن ) تک حلال نہیں ہوئے ۔