کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: حج قران کرنے والے کو حج اور عمرہ ( دونوں ) کے لئے ایک ہی طواف کافی ہے ۔
حدیث نمبر: 745
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` وہ ( مقام ) سرف میں حائضہ ہو گئیں اور عرفہ میں پاک ہوئیں ( یعنی وقوف کے لئے غسل کیا ) اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہیں صفا اور مروہ کا طواف ، حج اور عمرہ دونوں کیلئے کافی ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 745