کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: قربانی کے گلے میں ہار ڈالنے اور اس کی کوہان کو چیر ( کر نشان بنانے ) کا بیان ۔
حدیث نمبر: 733
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز ذوالحلیفہ میں پڑھی ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اونٹنی منگوائی اور آپ نے اس کی کوہان کے دائیں پہلو میں اشعار کیا ( برچھی وغیرہ سے زخم کر کے خون نکالنا تاکہ قربانی کے جانور کی نشانی ہو جائے ) پھر اس خون کو ہاتھ سے مل دیا اور اونٹنی کے گلے میں دو جوتیوں کو لٹکا دیا ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر سوار ہوئے ۔ جب وہ میدان میں سیدھی کھڑی ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کا تلبیہ پڑھا ۔ ( تلبیہ ” لبیک اللہم لبیک “ کو کہتے ہیں ) ۔