کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: قربانی کے دن سواری پر سوار ہو کر جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارنا
حدیث نمبر: 724
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ وہ جمرہ عقبہ کو قربانی کے دن اپنی اونٹنی پر سے کنکر مارتے تھے اور فرماتے تھے کہ مجھ سے اپنے حج کے مناسک سیکھ لو ، اس لئے کہ میں نہیں جانتا کہ اس کے بعد حج کروں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 724