کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: وقت سے پہلے عورتوں کو مزدلفہ سے جانے کی اجازت ۔
حدیث نمبر: 718
ابوعبداللہ آصف
´سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام عبداللہ کہتے ہیں کہ` مجھ سے سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے کہا اور وہ مزدلفہ دار کے پاس ٹھہری ہوئی تھیں کہ کیا چاند غروب ہو گیا ؟ میں نے کہا کہ نہیں ۔ تو انہوں نے تھوڑی دیر نماز پڑھی پھر مجھ سے کہا کہ اے میرے بچے ! کیا چاند ڈوب گیا ؟ میں نے کہا ہاں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ روانہ ہو ۔ پس ہم روانہ ہوئے یہاں تک کہ انہوں نے جمرہ کو کنکریاں مار لیں پھر اپنی جائے قیام پر نماز پڑھی ۔ میں نے کہا کہ ہم بہت صبح سویرے روانہ ہوئے تو انہوں نے کہا کہ اے میرے بیٹے ! کچھ حرج نہیں کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو صبح سویرے روانہ ہونے کی اجازت دی ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 718