کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نماز کا بیان ۔
حدیث نمبر: 714
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب اور عشاء کی نماز مزدلفہ میں جمع کر کے پڑھی اور ان دونوں ( نمازوں ) کے درمیان ایک رکعت بھی نہیں پڑھی اور مغرب کی تین رکعت اور عشاء کی دو رکعتیں پڑھیں اور سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بھی اسی طرح ( مغرب اور عشاء ) جمع کر کے پڑھتے رہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ سے مل گئے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 714