کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: عرفہ سے واپسی میں چلنے کی کیفیت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 713
ابوعبداللہ آصف
´عروہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے کہا کہ میرے سامنے کسی نے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے پوچھا ( یا انہوں نے کہا کہ میں نے خود سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا ) اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو عرفات سے اپنی اونٹنی پر سوار کر لیا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے چلتے تھے ؟ ( یعنی اونٹنی کو کس چال سے لئے جاتے تھے ) تو انہوں نے کہا کہ میٹھی ( آہستگی سے ) چال چلاتے تھے پھر جب ذرا کھلی جگہ پاتے یعنی جہاں بھیڑ کم ہوتی تو اس جگہ ذرا تیز کر دیتے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 713