حدیث نمبر: 699
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع میں اپنی اونٹنی پر بیت اللہ کا طواف کیا اور حجراسود کو اپنی چھڑی سے چھوتے تھے ۔ ( سوار اس لئے ہوئے ) تاکہ لوگ آپ کو دیکھیں اور آپ اونچے ہو جائیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسائل پوچھیں ، اس لئے کہ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت گھیرا ہوا تھا ۔