حدیث نمبر: 697
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حجراسود اور رکن یمانی کو استلام کرتے ہوئے دیکھا ہے ، تب سے میں نے ( بھی ان کا استلام ) نہیں چھوڑا نہ سختی میں نہ آرام میں ( یعنی کتنی ہی بھیڑ بھاڑ ہو میں استلام نہیں چھوڑتا ) ۔
حدیث نمبر: 698
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رکنین یمانیین ( حجراسود اور رکن یمانی ) کے علاوہ استلام کرتے ہوئے نہیں دیکھا ۔ ( یعنی دوسرے دو ارکان کا استلام نہیں کیا ) ۔