حدیث نمبر: 692
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا اسامہ بن زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے کہا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ مکہ میں اپنے گھر رہائش فرمائیں گے ؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا عقیل نے ہمارے لئے کوئی گھر یا چار دیورای چھوڑی ہے ؟ ( کہ وہاں رہائش کریں گے ) کیونکہ ابوطالب کے وارث تو عقیل اور طالب ہوئے تھے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کسی چیز کے وارث نہیں ہوئے تھے ۔ کیونکہ یہ دونوں مسلمان ہو گئے تھے اور عقیل اور طالب مسلمان نہیں ہوئے تھے ۔ ( اس وجہ سے مسلمان اور کافر ایک دوسرے کے وارث نہیں بن سکتے ) ۔