کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: ذی طویٰ میں رات گذارنا اور مکہ میں داخل ہونے سے پہلے غسل کرنا ۔
حدیث نمبر: 690
ابوعبداللہ آصف
´نافع کہتے ہیں کہ` سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما مکہ میں جاتے ہوئے ذی طویٰ میں رات گزارتے ، پھر صبح غسل کرتے اور پھر دن کے وقت مکہ میں داخل ہوتے تھے اور ذکر کرتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ایسا ہی کیا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 690