حدیث نمبر: 686
ابوعبداللہ آصف
´نبیہ بن وھب کہتے ہیں کہ` ہم ابان بن عثمان کے ساتھ نکلے اور جب ( مقام ) ملل ( جو کہ مکہ کی راہ میں مدینہ سے اٹھائیس میل پر ہے ) میں پہنچے تو عمر بن عبیداللہ کی آنکھیں دکھنے لگیں ۔ اور جب روحاء ( مقام ) پر پہنچے اور درد شدید ہو گیا تو انہوں نے ابان بن عثمان سے ( علاج کا ) پوچھنے کے لئے آدمی بھیجا ۔ انہوں نے کہا ایلوے کا لیپ کرو ، اس لئے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کہ جب مرد کی آنکھیں دکھنے لگیں اور وہ احرام باندھے ہوئے ہو تو ان پر ایلوے کا لیپ کرے ۔