کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: محرم کے لئے شکار کا بیان ۔
حدیث نمبر: 680
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا صعب بن جثامہ اللیثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک جنگلی گدھے کا گوشت ہدیہ دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ( مقام ) ابواء یا دوّان میں تھے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے واپس کر دیا ۔ کہتے ہیں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے چہرے پر ملال دیکھا تو فرمایا : ہم نے کسی اور وجہ سے واپس نہیں کیا ، فقط اتنا ہے کہ ہم لوگ احرام باندھے ہوئے ہیں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 680
حدیث نمبر: 681
ابوعبداللہ آصف
´طاؤس سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ` زید بن ارقم رضی اللہ عنہ آئے تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ان کو یاد دلا کر کہا کہ تم نے شکار کے گوشت کی خبر کیسے دی تھی جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہدیہ دیا گیا تھا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم احرام باندھے ہوئے تھے ؟ انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک عضو شکار کے گوشت کا ہدیہ دیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے واپس کر دیا اور فرمایا کہ ہم لوگ احرام باندھے ہوئے ہیں ، اس لئے ہم نہیں کھاتے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 681