کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: محرم کون سے لباس سے اجتناب کرے ؟
حدیث نمبر: 678
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ محرم کپڑوں کی قسم میں سے کیا ( کون سے کپڑے ) پہنے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : نہ کرتے پہنو نہ عمامے باندھو ، نہ پاجامے پہنو ، نہ باران کوٹ اوڑھو اور نہ موزے پہنو مگر جو چپل نہ پائے وہ موزے اس صورت میں پہن لے کہ ٹخنوں کے نیچے سے کاٹ ڈالے اور نہ ایسے کپڑے پہنو جس میں زعفران لگا ہو یا ” ورس “ میں رنگا ہوا ہو ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 678
حدیث نمبر: 679
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ دیتے ہوئے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ پاجامہ اس ( محرم ) کے لئے ہے جو تہبند نہ پائے اور موزہ اس ( محرم ) کے لئے ہے جو نعلین نہ پائے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 679