کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: حج اور عمرہ میں شرط کرنا ۔
حدیث نمبر: 676
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ضباعہ رضی اللہ عنہا بنت زبیر بن عبدالمطلب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا کہ میں بھاری ، بوجھل عورت ہوں اور میں نے حج کا ارادہ کیا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے کیا حکم فرماتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حج کا احرام باندھ لو اور یہ شرط کرو کہ اے اللہ ! میرا احرام کھولنا وہیں ہے جہاں تو مجھے روک دے ۔ ( راوی حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ) کہا کہ انہوں نے حج پا لیا ( احرام کھولنے کی ضرورت نہیں پڑی ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 676