حدیث نمبر: 667
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج تمتع کیا اور اس کے بارے میں قرآن نہیں اترا ( یعنی اس سے نہی میں ) جس شخص نے اپنی رائے سے جو چاہا کہہ دیا ۔ ( مراد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں کہ وہ حج تمتع سے منع کرتے تھے ) ۔ { مقام غور ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جیسے صحابی کی بات جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کے خلاف تھی تو صحابہ کرام نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی بات کا انکار کر دیا ، اور آج ہم اور ہمارے علماء ( منہ سے بھلے اقرار نہ کریں لیکن عملاً ) اماموں کی بات کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات ( احادیث ) چھوڑ دیتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہم کو سیدھا رستہ دکھائے آمین }
حدیث نمبر: 668
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے کہا کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج تمتع کیا اور ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج تمتع کیا ۔
حدیث نمبر: 669
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آئے اور ہم حج کی لبیک پکارتے تھے ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم اس احرام حج کو احرام عمرہ کر ڈالیں ۔