کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: حج اور عمرہ کے تلبیہ کا بیان ۔
حدیث نمبر: 662
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اور عمرہ ( دونوں ) کا احرام باندھا اور فرمایا ( ( ” لبیک عمرۃ و حجّاً “ ) ) یعنی ( اے اللہ ) میں حاضر ہوں عمرہ اور حج کی نیت سے ۔ حاضر ہوں عمرہ اور حج کی نیت سے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 662
حدیث نمبر: 663
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے ، ابن مریم علیہ السلام ضرور لبیک پکاریں گے ” روحا “ گھاٹی میں ۔ یا تو وہ حج کر رہے ہوں گے یا عمرہ کر رہے ہوں گے ، یا پھر حج اور عمرہ دونوں ادا کر رہے ہوں گے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 663