کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: حج اور عمرہ کا ثواب ۔
حدیث نمبر: 640
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایک عمرہ سے دوسرا عمرہ کفارہ ہو جاتا ہے درمیان کے گناہوں کا اور مقبول حج کا بدلہ جنت کے سوا اور کچھ نہیں ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 640
حدیث نمبر: 641
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو اس گھر ( بیت اللہ ) میں آیا اور بیہودہ ، شہوت رانی کی باتیں کیں اور نہ گناہ کیا ، وہ ایسا پھرا کہ گویا اسے ماں نے ابھی جنا ( یعنی گناہوں سے پاک ہو گیا ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 641