کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: لیلۃالقدر تیئس کی رات ہو سکتی ہے ۔
حدیث نمبر: 636
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مجھے شب قدر دکھائی گئی تھی پھر بھلا دی گئی ۔ اور میں نے ( خواب میں ) دیکھا کہ اس رات کی صبح کو میں پانی اور کیچڑ میں سجدہ کر رہا ہوں ۔ راوی نے کہا کہ ہم پر تئیسویں شب کو بارش برسی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی ۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ کر پھرے ( یعنی صبح کی ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی اور ناک پر پانی اور کیچڑ کا اثر تھا ۔ اور سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ تئیسویں رات کو شب قدر کہا کرتے تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 636