کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اس نیک آدمی کے متعلق جس کی تعریف کی گئی ہو ۔
حدیث نمبر: 500
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ آپ اس شخص کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جو اچھے اعمال کرتا ہے اور لوگ اس کی تعریف کرتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ بالفعل خوشخبری ہے مومن کو ( یعنی آخرت میں جو ثواب اور اجر ہے وہ تو الگ ہے یہ اس کے لئے دنیا ہی میں خوشی ہے کہ لوگ اس کی تعریف کرتے ہیں ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 500