کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کا فرمان ( ( یثبت اﷲ الذین آمنوا .... ) ) قبر کے بارے میں ہے ۔
حدیث نمبر: 492
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ آیت ” اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو پکی بات پر قائم رکھتا ہے “ قبر کے عذاب کے بارے میں اتری ہے ۔ میت سے پوچھا جاتا ہے ، تیرا رب کون ہے ؟ وہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ تعالیٰ ہے اور میرے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کے اس قول ” اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو دنیا اور آخرت میں پکی بات پر قائم رکھتا ہے “ سے یہی مراد ہے ۔