کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: جب آدمی مر جاتا ہے تو صبح و شام اس پر اس کا جنت یا دوزخ کا ٹھکانہ پیش کیا جاتا ہے ۔
حدیث نمبر: 490
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم میں سے جب کوئی مر جاتا ہے تو صبح و شام اس کے سامنے اس کا ٹھکانہ پیش کیا جاتا ہے ۔ اگر جنت والوں میں سے ہے تو جنت والوں میں سے اور جو دوزخ والوں میں سے ہے تو دوزخ والوں میں سے ۔ پھر کہا جاتا ہے کہ یہ تیرا ٹھکانہ ہے ، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ تجھے قیامت کے دن اس ( ٹھکانے کی ) طرف بھیجے گا ۔