حدیث نمبر: 487
ابوعبداللہ آصف
´عامر بن سعد سے روایت ہے کہ` ( فاتح ایران سیدنا ) سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے اپنی اس بیماری میں ، جس میں ان کا انتقال ہوا یہ فرمایا کہ میرے لئے لحد بنانا اور اس پر کچی اینٹیں لگانا جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بنائی گئی ۔