کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نماز جنازہ سے فراغت کے بعد سوار ہونے کا بیان ۔
حدیث نمبر: 485
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن دحداح کی نماز جنازہ پڑھی ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک ننگی پیٹھ والا گھوڑا ( بغیر زین کے ) لایا گیا ۔ اس کو ایک شخص نے پکڑا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہوئے اور وہ کودتا تھا اور ہم سب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھے اور دوڑتے تھے ۔ سو قوم میں سے ایک شخص نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابن دحداح کے لئے جنت میں کتنے خوشے لٹک رہے ہیں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 485