کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: جس پر سو آدمی جنازہ پڑھیں ، ان کی شفاعت قبول ہوگی
حدیث نمبر: 482
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کوئی مردہ ایسا نہیں کہ اس پر مسلمانوں کا ایک گروہ ، جس کی گنتی سو تک پہنچتی ہو ، نماز جنازہ پڑھے اور پھر سب اس کی شفاعت کریں ، ( یعنی اللہ سے اس کی مغفرت کی دعا کریں ) مگر یہ کہ ان کی شفاعت قبول ہو گی ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 482