کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: میت پر نماز جنازہ پڑھنے اور اس کے پیچھے جانے کی فضیلت ۔
حدیث نمبر: 481
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص جنازہ پر حاضر رہے یہاں تک کہ نماز پڑھی جائے ( اور اس میں شریک ہو تو ) اس کو ایک قیراط کا ثواب ہے اور جو شخص ( نماز جنازہ کے بعد ) دفن تک حاضر رہے تو اس کو دو قیراط کا ثواب ہے ۔ صحابہ کرام نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! دو قیراط کا کیا مطلب ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دو بڑے پہاڑوں کے برابر ثواب ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 481