حدیث نمبر: 480
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص ( کا جنازہ ) لایا گیا ، جس نے اپنے آپ کو ایک چوڑے تیر سے مار ڈالا تھا ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ نہ پڑھی ۔