کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: ( نماز جنازہ میں ) میت کے لئے دعا کرنا ۔
حدیث نمبر: 477
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنازہ پر نماز پڑھی اور میں نے آپ کی دعا میں سے یہ الفاظ یاد رکھے ” اے اللہ ! اس کو بخش دے ، اس پر رحم کر ، اس کو عافیت میں رکھ ، اس کو معاف کر ، اپنی عنایت سے مہربانی کر ، اس کا گھر ( قبر ) کشادہ کر دے ، اس کو پانی ، برف اور اولوں سے دھو دے ، اس کو گناہوں سے صاف کر دے جیسے سفید کپڑا میل سے صاف ہو جاتا ہے ، اس کو گھر کے بدلے اس سے بہتر گھر دے ، اس کے لوگوں سے بہتر لوگ دے ، اس کی بیوی سے بہتر بیوی دے ، جنت میں لے جا اور عذاب قبر سے بچا “ یہاں تک کہ میں نے آرزو کی کہ یہ مرنے والا میں ہوتا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 477