حدیث نمبر: 472
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک جنازہ گزرا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے تو ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑے ہو گئے ۔ پھر ہم نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! وہ تو یہودی عورت کا جنازہ ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ موت گھبراہٹ کی چیز ہے ، جب تم جنازہ دیکھو تو کھڑے ہو جاؤ ۔