کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: میت کو غسل دینے کا بیان ۔
حدیث نمبر: 467
ابوعبداللہ آصف
´سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ` جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا کہ اس کو طاق مرتبہ تین یا پانچ مرتبہ غسل دو ۔ اور پانچویں بار کافور یا ( فرمایا کہ ) تھوڑا سا کافور ڈال دو ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 467