کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: زندہ کے رونے سے میت کو عذاب ہوتا ہے ۔
حدیث نمبر: 465
ابوعبداللہ آصف
´سیدہ عمرہ بنت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے سنا ( اور ان کے سامنے اس بات کا ذکر ہوا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ مردے پر زندہ کے رونے سے عذاب ہوتا ہے تو ) ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ اللہ ابوعبدالرحمن رضی اللہ عنہ کو بخشے ، انہوں نے جھوٹ نہیں کہا مگر بھول ہو گئی ۔ حقیقت یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک یہودی عورت پر گزرے کہ لوگ اس پر رو رہے تھے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ تو اس پر روتے ہیں اور اس کو قبر میں عذاب ہو رہا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 465