کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: جو شخص ( صدمے کی وجہ سے ) منہ پر تھپیڑے مارے اور گریبان چاک کرے وہ ہم میں سے نہیں ۔
حدیث نمبر: 464
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ شخص ہم میں سے نہیں ، جو گالوں کو پیٹے اور گریبانوں کو پھاڑے یا جاہلیت ( کفر ) کے زمانے کی باتیں کرے ۔ ایک اور روایت میں ( او ) کی جگہ ( و ) کا لفظ ہے ۔