حدیث نمبر: 463
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میری امت میں جاہلیت ( یعنی زمانہ کفر ) کی چار چیزیں ہیں کہ لوگ ان کو نہ چھوڑیں گے ۔ ایک اپنے حسب پر فخر کرنا ۔ دوسرا ایک دوسرے کے نسب پر طعن کرنا ۔ تیسرے تاروں سے بارش کی امید رکھنا اور چوتھے یہ کہ بین کر کے رونا ۔ اور بین کرنے والی اگر اپنے مرنے سے پہلے توبہ نہ کرے تو قیامت کے دن اس پر گندھک اور خارش ( لگانے ) والی قمیض ہو گی ۔