کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: میت پر رونے کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 462
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ بیمار ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی عیادت کو آئے اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف ، سعد اور عبداللہ رضی اللہ عنہما ان کے ساتھ تھے ۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے تو انہیں بیہوش پایا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ کیا انتقال ہو گیا ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا کہ نہیں ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم رونے لگے ۔ لوگوں نے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو روتے دیکھا تو سب رونے لگے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سنتے ہو ، اللہ تعالیٰ آنکھوں کے آنسوؤں پر اور دل کے غم پر عذاب نہیں کرتا ، وہ تو اس ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زبان کی طرف اشارہ کیا ) کی بنا پر عذاب کرتا ہے یا رحمت کرتا ہے ۔ ( یعنی جب کلمہ خیر منہ سے نکالے تو رحم کرتا ہے اور جب کلمہ شر نکالے تو عذاب کرتا ہے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 462