کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اولاد کی موت پر ثواب کی نیت سے صبر کرنے پر اجر و ثواب ۔
حدیث نمبر: 460
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کی عورتوں سے فرمایا کہ تم میں سے جس کے تین لڑکے مر جائیں اور وہ ( عورت ) اللہ کی رضامندی کے واسطے صبر کرے ، تو جنت میں جائے گی ۔ ایک عورت بولی کہ یا رسول اللہ ! اگر دو بچے مریں تو ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دو ہی سہی ۔ ایک دوسری سند سے مرفوعاً روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس مسلمان کے تین بچے مر جائیں اس کو جہنم کی آگ نہ لگے گی مگر قسم اتارنے کے لئے ( یعنی اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ” تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جو دوزخ پر سے نہ گزرے “ اس وجہ سے اس کا گزر بھی دوزخ پر سے ہو گا لیکن اور کسی طرح عذاب نہ ہو گا ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 460