حدیث نمبر: 459
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک عورت کے پاس سے گزرے جو اپنے ( فوت شدہ ) بچے پر رو رہی تھی ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ سے ڈر اور صبر کر ۔ تو وہ عورت کہنے لگی کہ تمہیں میری مصیبت کا کیا اندازہ ہے ۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم چلے گئے تو عورت سے کہا گیا کہ بیشک وہ ( کہنے والے ) اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھے ۔ تو اسے موت کے برابر ( صدمے ) نے آ لیا ۔ چنانچہ وہ عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر آئی تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر دربان نہ پائے ۔ کہنے لگی اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں نے آپ کو پہچانا نہیں تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بیشک صبر تو صدمے کی ابتداء کے وقت ہوتا ہے ۔ ( راوی کو شک ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عند اول صدمۃ کا لفظ بولا یا عند اول الصدمۃ کے الفاظ استعمال کئے )