کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: مشرق کی طرف کی ہوا ( صبا ) اور مغرب کی طرف کی ہوا ( دبور ) کے بارے میں ۔
حدیث نمبر: 450
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے ( اللہ کے حکم سے ) بادصبا ( مشرق کی طرف کی ہوا ) سے مدد دی گئی اور ( قوم ) عاد دبور ( یعنی مغرب کی طرف کی ہوا ) سے ہلاک کی گئی تھی ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 450